اے این ایف کی کارروائیاں ،بیرون ملک جانیوالے 3خواتین سمیت 9 منشیات سمگلرز گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے9منشیات سمگلرز کو گرفتار کرلیا۔اے این ایف نے اسلام آباد اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کریک ڈائون کرتے ہوئے بحرین جانے والا بین الاقوامی سمگلر گروہ گرفتار کرلیا جس میں 3خواتین سمیت9افراد شامل ہیں۔حکام کے مطابق ملزمان کا پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کرلیا جبکہ انہیں ہسپتا ل منتقل کرکے 575ہیروئن اور 159آئس بھرے کیپسولز برآمد کرلئے گئے۔اے این ایف حکام نے کہا کہ ملزمان سے گرفتار افراد کا تعلق پشاور، مردان اور چارسدہ سے ہے۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے جناح ایئر پورٹ پر ایک اور کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے پیٹ سے 91ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلئے جن کا مجموعی وزن 1کلو 170گرام ہے۔حکام نے کہا کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر موقع پر موجود سہولت کار ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا، دونوں ملزمان کا تعلق منشیات فروش گروہ سے ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں