بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، بجٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی نےحکومت کی بھرپورحمایت کا اعادہ کرتے ہوئے بجٹ اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بلوچستان عوامی پارٹی کےوفد کی چیئرمین سینیٹ کی قیادت میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے اور اس پارٹی نے اتحادی حکومت کےہر فیصلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
Load/Hide Comments


