بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے مزید 29ارب روپے کی منظوری

کوئٹہ: وفاقی حکومت نے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لئے مزید 29 ارب روپے کی منظوری دے دی تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے پلاننگ کمیشن اسد عمر کی جانب سے بلوچستان میں تعمیر و ترقی کے لئے مزید 29 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے جن کے تحت زیارت ڈوئلازیشن کے لئے 6.99‘ دکی سے چمالنگ تک 5.1 ساسانہ سے اغبرگ ڈسٹرکٹ تک 2.8 بلیدہ سے بالگھتر N83 کیچ کے لئے 3.4‘ مند سے بلیدہ تک کے لئے 3.2‘ زیروپوائنٹ لسبیلہ سے سندھ کے لئے 2.9 اور پشین سے خانوزئی کے منصوبے شامل ہیں واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ جام کمال کی ہدایت پر صوبائی وزراء کے وفد جس میں صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی‘ صوبائی وزیر پی ایچ ای حاجی نور محمد دمڑ اور مٹھا خان کاکڑ شامل تھے نے وفاقی وزیر برائے پلاننگ کمیشن اسد عمر سے ملاقات کی تھی جس کے دوران وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے لئے 56 ارب روپے کے منصوبے شامل کئے تھے گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے صوبہ کی تعمیر و ترقی کے لئے مزید 29 ارب روپوں کے منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں