گورنمنٹ ٹیچرز کی ہڑتال، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے ہفتے کو اجلاس طلب کرلیا
کوئٹہ (یو این اے) ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل نے اساتذہ کے مسئلے کے حل کیلئے ہفتے کو ڈھائی بجے ڈپٹی اسپیکر چیمبر میں اجلاس طلب کر لیا جس میں وزیر خزانہ ،سیکرٹری خزانہ،صوبائی وزیر تعلیم ،سیکرٹری تعلیم اور اراکین اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی تاکہ اساتذہ جو تادم مرگ بھوک ہڑتال پر ہیں اس مسئلے کا حل نکا لا جائے اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر نے ایک کمیٹی تشکیل دی جنہوں نے اساتذہ سے مذاکرات کئے رکن صوبائی اسمبلی میر عارف جان محمد حسنی نے اسمبلی فلور پر اساتذہ کے مسائل کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر کو آگاہ کیا جس پر ڈپٹی اسپیکر نے ہفتے کو ڈھائی بجے اجلاس بلا کر اس مسئلے کے حل کیلئے فریقین مذاکرات کرینگے ۔
Load/Hide Comments


