9مئی کو جناح ہائوس پر حملہ طے تھا، ہدایات زمان پارک سے ملتی رہیں،ملزم عاشق خان کا اعترافی بیان
لاہور(صباح نیوز)جناح ہائوس لاہور حملے میں ملوث ایک اور ملزم کا اعترافی بیان سامنے آ گیا ، عاشق خان جو پی ٹی آئی کا فعال کارکن اور لاہور کا رہائشی ہے ،نے حملہ کرنے کا اعتراف کر لیا ۔جناح ہائوس میں توڑ پھوڑ کے دوران عاشق خان نے فوج کے خلاف نعرے لگائے،اس نے لوگوں کو اکسایا اور کہا جناح ہائوس کی طرف گامزن ہوں اورحملہ کریں۔ ملزم عاشق نے کہا کہ 9مئی کو طے شدہ تھا کہ ہم نے جناح ہائوس پر حملہ کرنا ہے،حملہ کرنے کی ہدایات ہمیں زمان پارک میں پہلے سے ملتی رہی ہیں، ہماری ذہن سازی کی جاتی رہی اورفوج سے نفرت کو ابھارا جاتا رہا۔
Load/Hide Comments


