کراچی،جناح ہسپتا ل کے گائنی وارڈ سے نومولود بچی اغوا ،ورثاء کا احتجاج
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے جناح ہسپتا ل کے گائنی وارڈ سے نومولود بچی مبینہ طور پر اغوا کرلی گئی، واقعہ کیخلاف ورثا ء نے احتجاج کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتا ل کراچی کے گائنی وارڈ سے نومولود بچی غائب ہونے پر والدین سراپا احتجاج ہیں۔ غم سے نڈھال والدین کا کہنا ہے کہ ہماری بچی کو بازیاب کروایا جائے۔ احتجاج کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری جناح ہسپتا ل پہنچی۔ والد کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل بچی کی پیدائش ہوئی تھی، رات 2 سے 3 بجے کے درمیان بچی اغوا ہوئی۔پولیس نے نومولود بچی کے اغوا کی تفتیش شروع کردی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام ایک نامعلوم خاتون نے بچی کا این آئی سی ایچ میں بہانے سے چیک اپ کرایا تھا۔ جناح ہسپتا ل کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد ہی حتمی نتیجے پر پہنچیں گے۔
Load/Hide Comments


