کوئٹہ پولیس کی کارروائیاں، بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے والے سمیت 7 ملزمان گرفتار
کوئٹہ : کوئٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ایمونیشن اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر اور ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر خروٹ آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 6 روز قبل بیوی اور بیٹی کو قتل کرکے فرار ہونے والے ملزم عبدالرازق کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا دوسری کاروائی میں بروری پولیس نے ہوائی فائرنگ کر نے والے ملزم محمد نعیم کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر کے قبضے میں لے لیا اس کے علاوہ سٹی پولیس نے چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 5ملزم راشد، کلیم اللہ، محمد علی، شاہد، عبداللہ، کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر کے قبضے میں لے کر گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔


