مستونگ،پولیس کی غیر قانونی ایرانی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا آغاز، متعدد سیل

مستونگ (صباح نیوز)آئی جی پولیس بلوچستان کی جانب سے بلوچستان بھر میں ایرانی پٹرول پمپس کو سیل کرنے کی ہدایات کے بعدپولیس نے ایرانی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا، کاروائی میں ایرانی پٹرول پمپس کو سیل کرنا شروع کردیا۔ ایس ایچ او سٹی پولیس تھانہ مستونگ زبیر احمد علیزئی نے کیا کہ ایرانی پیٹرول کی فروخت غیر قانونی ہے اس کے علاوہ شہر میں کھلے عام دکانوں میں پیٹرول کاکام کرنا کسی خطرے سے خالی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی جی پولیس بلوچستان نے غیر قانونی طور پر ایرانی پیٹرول فروخت کرنے پر پابندی عائد کی ہے جس پر عمل درآمد کرکے تمام غیر قانونی پیٹرول پمپس کو سیل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں