پنجرہ پل پر ٹرالر الٹنے سے ٹریفک دو روز سے معطل، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، مسافر پریشان

سبی (آئی اےن پی) باکمال لوگ لاجواب محکمہ نےشنل ہائی وے اتھارٹی کی ناقص حکمت عملی کے باعث گزشتہ سال سےلاب کی نذر ہونے والا پنجرہ پل تاحال نہ بن سکا اےن 65پر سفر کرنا مسافروں ٹرانسپورٹرز کے لئے وبال جان بن گےا بارش ہو تب بھی راستہ بند کوئی ٹرالر گر جائے تب بھی راستہ بند، سفر کونے والے مسافر شدےد گرمی مےں بدحالی کا شکار، پنجرہ پل کے مقام پر ٹرالر الٹنے کے باعث ٹریفک دو روز سے معطل، سےنکڑوں کی تعداد مےں دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطارےں، اخبارات کی ترسےل بھی بند۔ کوئٹہ سبی شاہراہ پنجرہ پل کے مقام پر ٹرالر الٹنے کے باعث ٹریفک دو روز سے معطل، ٹریفک معطل ہونے کے باعث دونوں جانب سینکٹروں گاڑیاں پھنس گئیں۔ ٹریفک معطل ہونے کے باعث ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے ہیں، جن میں خواتین، بوڑھے، بچے شامل ہیں ہر گاڑی جلدی نکلنے کے چکروں میں پھنس کر رہ گئے۔ شاہراہ پر تین تین قطار لگ گئے گزشتہ شب سے پھنسے ہوئے مسافر کو خوراک اور پانی کی کمی کا سامنا ہے سبی کوئٹہ شاہراہ گزشتہ سال سےلاب کی وجہ سے جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے علاوہ پنجرہ پل بھی سےلابی پانی نے بہہ کرلے گےا تھا، اےک سال کا عرصہ گز جانے کے باوجود نےشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے صرف عارضی طور پر راستہ بحال کےا گےا جس پر ہر دوسرے دن بھاری ٹرالر گر جانے کے علاوہ مون سون بارشوں کی وجہ سے پنجرہ پل کے مقام پر راستہ بند ہوجانے سے جہاں سفر کرنے والے سےکڑوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے وہاں مال بردار ٹرکوں بھاری بھرکم ٹرالر مےں سامان ضائع ہونے کا اندےشہ بھی ہوتا ہے۔ شاہراہ بند ہوجانے سے سفر کرنے والوں کی کھانے پینے کے لئے بھی مشکلات کا سامان کرنا پڑتا ہے۔ عوامی، سماجی سےاسی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کچھی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو مشکلات سے نکالنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا کر ٹریفک کے نظام کو بحال کرنے کے اقدامات اٹھائے جائے جبکہ وفاقی صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ نےشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام بالا سے بھی مطالبہ کےا گےا ہے کہ اےن 65کی حالت زر کو مدنظر رکھتے ہوئے جےکب آباد سے کوئٹہ تک دو لائن سٹرک کی تعمےر کے ساتھ ساتھ پنجرہ پل بھی جلد ازجلد تعمےر کرکے بلوچستان کی عوام کو سفر سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کےے جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں