بارکھان میں ہن ندی کے قریب دھماکہ ، 2 افراد جاں بحق
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ہن ندی کے قریب دھماکے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے۔منگل کی صبح لیویزحکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں دھماکا ہوا ہے۔ ریسکیو حکام کی جانب سے زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ پولیس اور سکیورٹی ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
Load/Hide Comments


