ایک ماہ سے گرفتار پی ٹی آئی کے 56 کارکنان مقدمہ سے ڈسچارج

بورے والا(صباح نیوز)ایک ماہ سے گرفتار پی ٹی آئی کے 56 کارکنان کو عدالت نے مقدمہ سے ڈسچارج کردیا،تمام کارکنان 9 مئی کے واقعہ کے بعد درج مقدمہ میں گرفتار کئے گئے تھے،تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے بعد تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے بورے والا سمیت ضلع بھر سے 100 سے زائد پی ٹی آئی کارکنان کو انسداد دہشت گردی،اقدام قتل اور توڑ پھوڑ جیسی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے اور ان میں سے 56 کارکنان کو جو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں بند تھے آج مقامی سول جج حافظ محمد فاروق کی عدالت میں پیش کیا گیا پی ٹی آئی ورکرز کی طرف سے پی ٹی آئی لائرز ونگ کے ارکان ملک فاروق احمد اعوان،ملک فرقان یوسف اور چوہدری مختار احمد جٹ نے کارکنان کو ڈسچارج کرنے کے حق میں دلائل دیئے جس پر عدالت نے تمام 56 گرفتار کارکنان کو مقدمہ سے ڈسچارج کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں