کوئٹہ، شہریوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کوئٹہ کی کارروائی، شہریوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے سوشل میڈیا پر شہریوں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔ ملزم شہریوں کو بلیک میل کررہا تھا۔ ملزم نے متاثرہ لوگوں سے نازیبا تصاویر اور وڈیوز کے عوض رقم بھی وصول کی۔ سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے ملزم صوبت خان کو جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جعفرآباد سے گرفتار کیا۔ ملزم کے موبائل سے مذکورہ فیس بک اکاﺅنٹ برآمد کرلیا گیا۔ ملزم کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج کرلیے گئے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں