حب، کوچ اور ٹرک کے مابین تصادم ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی
حب(نمائندہ انتخاب )کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کاٹھوڑ کے مقام پر تیز رفتار مسافر بردار کوچ اور ٹرک کے مابین تصادم ایک خاتون سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ 10سے زائد افراد زخمی ہو گئے نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر بیلہ اسپتال منتقل کردیا گیاریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال منتقل کیا جارہاہے اور ،حادثے کا شکار مسافر بردار کو چ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی ۔
Load/Hide Comments


