ہرنائی۔پنجاب قومی شاہراہ خستہ حالی کا شکار، آمدرفت میں شدید دشواری کا سامنا
ہرنائی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ جوکہ گزشتہ ایک سال سے خستہ حالی کا شکار ہے مین قومی شاہراہ کی بندش معمول بن چکا ہے ہرنائی سے روزانہ ہزاروں ٹن کوئلہ کے علاؤہ سینکڑوں ٹرک پیاز،لہسن و دیگر سبزیوں کے مذکورہ خستہ حال قومی شاہراہ پر ملک کے مختلف علاقوں کے منڈیوں میں جاتے ہے لیکن شاہراہ کی خستہ حالی اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے باعث شاہراہ کا صرف نام رہ گیا ہے ۔قومی شاہراہ پر سفر کرنا محال ہوگیا موجودہ حکومت شاہراہ کی بحالی کیلئے اقدامات کرے اور تعمیر ومرمت پر فلفور کام شروع کیا جائے تاکہ عوام باآسانی اپنے منزل مقصود تک سفر کرسکے۔
Load/Hide Comments


