سینٹ، آرٹیکل 62 ون ایف میں نااہلی کی مدت زیادہ سے زیادہ 5 سال کرنے کا بل منظور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ میں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی سے متعلق اہم بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بل میں کہا گیاہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کو پانچ سال سے زائد نہیں ہونا چاہیے ، ، یہ اہم ترمیم آزاد گروپ کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر دلاور خان کی جانب سے پیش کی گئی ، انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور ملک کے تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے نوازشریف اس کا شکار ہوئے ہیں، یہ ترمیم آج ہی پاس ہونی چاہیے۔ یوسف رضا گیلانی نے اس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خود اپنے اختیارات واپس کیئے تھے ، میں سزا بھگت چکا ہوں ، چاہتا ہوں کہ آئندہ کیلئے لوگوں کو یہ مشکل نہ آئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں