اسٹیٹ بینک نے پاکستان کو چین سے 1 ارب ڈالرز ملنے کی تصدیق کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پاکستان کو چین سے 1 ارب ڈالرز ملنے کی تصدیق کردی۔ایس بی پی اعلامیے کے مطابق چین سے 1 ارب ڈالر ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے۔ایس بی پی کے مطابق پاکستان کو چین سے 1 ارب ڈالرز کمرشل قرضے کی مد میں ملے ہیں۔اس سے قبل چین نے پاکستان کو 1 ارب ڈالرز دینے کا سوفٹ کوڈ بھجوایا تھا، جس میں اسلام آباد کو 1 ارب ڈالرز آج رات تک ملنے سے متعلق کہا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں