جنسی اور کوکین سکینڈل ، برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ واربرٹن مستعفی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)جنسی اور کوکین سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ واربرٹن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ ستاون سالہ رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ واربرٹن نے کہا کہ مستعفی ہونے کا فیصلہ اس لئے کیا کیونکہ انہیں شفاف ٹرائل کا موقع نہیں ملا۔ڈیوڈ واربرٹن پر دو خواتین کے ساتھ نامناسب جنسی رویہ اپنانے کا بھی الزام ہے۔برطانوی اخبار کو انٹرویو میں ڈیوڈ نے تسلیم کیا کہ انہوں نے کوکین کا استعمال کیا تھا۔تاہم، کنزریٹو رکن پارلیمنٹ نے خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام مسترد کردیا تھا۔خیال رہے کہ کنزریٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم اور ان کے دو ساتھی پچھلے ہفتے ہی مستعفی ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے برطانیہ میں ضمنی الیکشن کی لائن لگ گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں