بد چلنی کے شبہ پر باپ نے بے دردی سے بیٹی کا گلہ کاٹ دیا

بورے والا (صباح نیوز) بد چلنی کے شبہ پر باپ نے بے دردی سے بیٹی کا گلہ کاٹ کرموت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 140/ ای بی میں محمد حنیف نامی شخص کو اپنی بیٹی ساجدہ بی بی کے کردار پر مبینہ طور پر شک تھا جس پر اس نے طیش میں انتہائی بے دردی سے اس کا گلہ کاٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا، قتل کی اس سفاکانہ واردات کے بعد محمد حنیف نے اعتراف جرم کرتے ہوئے خود ہی پولیس کو آلہ قتل سمیت گرفتاری دیدی ،تھانہ صدر پولیس نے موقع پر کارروائی کا آغاز کردیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں