حب، کیمیکل تیار کرنیوالے کارخانے میں آتشزدگی، کیمیکل سے بھرے ٹینکر خاکستر
حب(نمائندہ انتخاب ) حب انڈسٹریل ایریا کیمیکل تیار کرنے والے کارخانے میں آتشزدگی آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی بتایا جاتا ہے کہ حب کے صنعتی ایریا میں واقع شان کیمیکل فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کیمیکل سے بھرے ٹینک اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گئے۔
Load/Hide Comments


