بھارت کو ایک اور جھٹکا: نیپالی پارلیمنٹ نے نیا نقشہ منظور کرلیا

کھٹمنڈو:بھارت کی مخالفت اور ناراضگی کے باوجود نیپالی پارلیمنٹ نے ان علاقوں کو جن پر بھارت اپنا دعوی کرتا ہے شامل کرتے ہوئے نیپال کا نیا سیاسی نقشہ منظور کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق لداخ پر چین سے ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت کو ایک اور محاذ پر زور دار جھٹکا لگ گیا بھارتی سرحد سے متصل تین متنازع علاقے نیپال کے نقشے میں شامل کر لیے گئے نقشے کی تبدیلی کے لیے آ ئینی ترمیم بل ایوان زیریں میں بحث کے لیے پیش کیا گیا جسے اراکین نے بھاری اکثریت سے منظور کرلیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں