جناح ہائوس حملہ کیس، خدیجہ شاہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر وکلا ء کے دلائل مکمل
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جناح ہائوس پر حملے اور جلائو گھیرائو کے کیس میں رہنما پاکستان تحریک انصاف خدیجہ شاہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر وکلا نے دلائل مکمل کرلئے۔پیرکو لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے خدیجہ شاہ ، عالیہ حمزہ ، صنم جاوید ، طیبہ راجہ اور صبوحی انعام سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔عدالت نے عالیہ حمزہ ، صبوحی انعام سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب کرتے ہوئے کہا کہ تمام خواتین کی درخواست ضمانت پر ایک ساتھ فیصلہ سنایا جائیگا۔کیس میں خدیجہ شاہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر وکلا نے دلائل مکمل کر لئے ۔
Load/Hide Comments


