شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز پر بم حملہ،صوبیدار سمیت دو اہلکار جاں بحق،چار زخمی ہو گئے

بنوں:شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر بم حملہ، صوبیدار سمیت دو اہلکارجاں بحق چار زخمی ہو گئے جنہیں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال بنوں منتقل کیا گیا ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل ہیڈ کوارٹرمیرانشاہ کے علاقہ تپئی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی مامول کی گشت پر تھی کہ سڑک کنارے پہلے سے نصب بارودی کے دھماکے کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں صبیدار آفراد اور اور لانس نائیک مشتاق جاں بحق جبکہ سپاہی نوید عالم، شبیر، نعیم اور سپاہی عمران زخمی ہو گئے دھمکے کے بعد فورسز نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں