بلوچستان بجٹ میں تاخیر، اسپیکر اسمبلی سے واپس چلے گئے

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان بجٹ میں تاخیر، تاحال اسمبلی اجلاس کیلئے اراکین نہیں آئے۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی سے چلے گئے۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی نے کہا کہ ہمیں اطلاع دی گئی ہے کہ کابینہ اجلاس نہیں ہوا۔ ہمیں اطلاع دی گئی ہے کہ کابینہ اجلاس ہوگا تو بجٹ پیش کرنے کیلئے اسمبلی میں آئیں گے۔ بجٹ پیش ہونے میں تاخیر ہے، امید ہے کہ پیش ہوجائیگا۔ جب بجٹ پیش کرنے کیلئے مطلع کیا جائیگا تو ہم واپس اسمبلی آجائیں گے۔ 16 جون کو بھی بجٹ اجلاس طلب کیا گیا تھا تاہم اسے آج 19 جون کیلئے ری شیڈول کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں