واشک کو ملک کے دیگر شہروں سے ملانے والی زیارت چڑھائی کی فوری مرمت کی جائے، عوامی حلقے

واشک (این این آئی) واشک کو ملک کے دیگر شہروں سے ملانے والا واحد بلیک ڈاپ روڈ، زیارت کے مقام پر زیارت چڑھائی انتہائی خطرناک موڑ ہے، سیلابی ریلے نے زیارت چڑھائی کو بری طرح متاثر کردیا، روڈ پر مٹی، پتھر پڑے ہیں، اس خطرناک چڑھائی میں پہلے کئی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اور چھوٹی بڑی گاڑیوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ روڈ کی صفائی و خستہ حالی پر توجہ محکمہ بی اینڈ آر کی ذمہ داری ہے مگر محکمہ بی اینڈ آر واشک اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہے اور فوٹو سیشن تک محدود ہے۔ دوسری جانب محکمہ بی اینڈ آر کا ضلعی دفتر ضلعی ہیدکوراٹر کوئٹہ میں قائم ہے، واشک کے سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری، ایم پی واشک حاجی میر زابد علی ریکی، کمشنر رخشان ڈویژن و ڈپٹی کمشنر واشک سے اپیل کی کہ زیارت چڑھائی کو فوری طور پر مرمت کرکے قابل سفر بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں