وزیراعلیٰ ایوان میں موجود ہیں، اب انہیں سونے نہ دیں، اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی گفتگو
کوئٹہ (این این آئی) اسپیکر بلو چستان میر جان محمد جمالی نے ارکان اسمبلی کی جانب سے بجٹ تقریر کے دوران غیر سنجیدہ رویے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ۔بلو چستان اسمبلی کے اجلاس کے اختتام پر اسپیکر میر جان محمد جمالی نے متعدد ارکان کا نام لیکر کہا کہ ایسا لگ رہا رتھا کہ کسی اسکول کی کلاس میں ہیں اور آپس میںبات چیت اور ایوان میں ایک سے دوسری جانب آ جا رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ یہیں ہیں اب انہیں سونے نہ دیں ایوان میں بجٹ پیش ہو رہا تھا جو کہ ایک انتہائی اہم کاروائی ہے ۔
Load/Hide Comments


