اوستہ محمد، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

اوستہ محمد(یو این اے )گوٹھ غلام جان بخشلانی جمالی میں بندہ علی جمالی کے گھر پر فائرنگ۔18سالہ نوجوان قتل تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سٹی تھانہ کے حدود گوٹھ غلام جان بخشلانی میں صبح چار بجے بندہ علی جمالی کے گھر میں فائرنگ کرکے بندہ علی کا نوجوان بیٹا 18سالہ محمد نوجوان محمد یونس جو کہ سویا ہوا تھا اسے قتل کر دیا اطلاع ملتے ہیں پولیس موقع پر پہنچ گیا نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کر دیا۔ملزمان کی تلاش شروع کر دی بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور چانڈیو اقوام سے ہے ان کی پرانی رنجش بتائی جاتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں