اوستہ محمد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام قسط، مستحقین خواتین سے 500 روپے کی کٹوتی جاری

اوستہ محمد (این این آئی) بلوچستان کے ضلع اوستہ محمد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط کٹوتی کا سلسلہ جاری۔9000 قسط میں سے ہر خواتین سے مبینہ طور پر 500 روپے کٹوتی کی جا رہی ہے۔شہری بخشل برڑو نے میڈیا کو بتایا کہ ہر قسط میں غریب مستحق خواتین سے کٹوتی کی جاتی ہے۔اگر خواتین کٹوتی کی شکایت ان کی کرے تو ان کے شناختی کارڈ بلاک کر کے ان کی قسط روک لی جاتی ہے۔بخشل برڑو کا کہنہ تھا کہ اوستہ محمد ضلع بن چکا ہے مگر یہاں ضلعی انتظامیہ کا کوئی نام و نشان نہیں۔شہری بخشل برڑو نے وزیراعظم پاکستان،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وفاقی وزیر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری اور کمشنر نصیرآباد ڈویڑن اس جانب فوری نوٹس لیں اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ناجائز کٹوتی کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات اٹھا کر غریب مستحق خواتین کو پوری قسط کی فراہمی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں