بلوچستان کا بجٹ عوامی نہیں، وزراءکو کرپشن کی چھوٹ دینے کے منصوبے شامل کیے گئے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (آئی این پی) نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے صرف اور صرف وزراءکو کرپشن دینے کیلئے ان منصوبوں کو بجٹ میں شامل کیے گئے ہیں جس سے وزراءاور اراکین اسمبلی کو فائدہ مل سکیں اور آئندہ انتخابات میں عوام کے سامنے جا کر ان کو ایک بار پھر بیوقو ف بنا کر ووٹوں کی خرید و فروخت کریں گے نیشنل پارٹی موجودہ بجٹ کو مسترد کرتی ہے پنجگور میں ہونے والے کرپشن کو جلد منظر عام پر لائیں گے اور صوبائی حکومت کے خلاف جلد وائٹ پیپر جاری کریں گے‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئندہ مالی سال 2023-24کے بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ اس وقت بلوچستان مالی بحران کا شکار ہے اور صوبائی حکومت نے پچھلے سال کے بجٹ کی طرح اس سال بھی بجٹ پیش کرکے عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا اور اپوزیشن جماعتیں خاص کر قوم پرست جماعتیں جو بلوچستان کے حقوق کی جنگ لڑرہے تھے وہ بھی صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر بلوچستان کے وسائل کو لوٹ رہے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے اور موجودہ بجٹ کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ موجودہ بجٹ میں بلوچستان کیلئے کوئی خاص منصوبہ نہیں رکھاگیا ہے صرف اور صرف ان منصوبوں کو شامل کیاگیا ہے جن میں وزراءکو کرپشن کا موقع مل سکیں اورا ن پیسوں میں آئندہ انتخابات میں خرچ کریں گے نیشنل پارٹی بلوچستان کے سائل وسائل کے حقوق کی ضامن ہیں اور ہم کسی کو بھی اس کی اجازت نہیں دینگے اور جلد ہی بلوچستان حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کریں گے جس میں موجودہ حکومت کی تمام کرپشن کے ریکارڈ منظر عام پر لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں