کراچی: رینجرز کی گاڑی پر کریکر حملہ، ایک اہلکار زخمی

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) شرقی تنویر عالم اوڈھو کے مطابق گلستان جوہر تھانے کی حدود میں کامران چورنگی کے قریب پاکستان رینجرز کے اہلکار ٹائر پنکچر کی دوکان پرگاڑی کے ٹائر میں ہوا بھروا رہے تھے۔ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان آئے اور کھڑکی کے شیشے کھلے دیکھ کریکر گاڑی کے اندر پھینکا اور فرار ہوگئے۔

کریکر پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا اور گاڑی میں موجود رینجرز کا ایک جوان زخمی ہوگیا جبکہ کریکر حملے سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس افسر کا کہنا ہے یہ کسی مسلح گروپ کی شرارت ہوسکتی ہے۔ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فارنزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے اور عینی شاہدین کے بیانات بھی لیے گئے جبکہ اردگرد کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں