جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان کا سری لنکا کی بندرگاہ کولمبو کا دورہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان نے سری لنکا کا دورہ کیا اور بحری مشق میں شرکت کی۔ترجمان پاکستان بحریہ کے مطابق سری لنکا کی بندرگاہ کولمبو آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے سری لنکا کی سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ پی این ایس ٹیپو سلطان کا سری لنکا کا دورہ اور بحری مشق میں شرکت سے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ دورے کے اختتام پر دونوں ممالک کے بحری جہازوں کے مابین مشق کا انعقاد کیا گیا۔
Load/Hide Comments


