بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے بلوں کی ادائیگی میں تاخیر کا ذمہ دسار ڈائریکٹوریٹ آف اسکولز ہے، اسٹاف ایسوسی ایشن
کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ سٹاف ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر عبدالستار بلوچ کی زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں سٹاف ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران ممبران نے شرکت کی اجلاس میں مختلف امور خاص طور پر کل مورخہ 21 جون کو بی ٹی بی بی کے تعلیمی سال 2023ءکے کامیاب بولی دہندگان کی جانب سے AG آفس کے سامنے بی ٹی بی بی اور AG کے خلاف احتجاج کیا ہم ذمہ داراان بورڈ اس کی تمام تر ذمہ داری ڈائریکٹر (اسکولز) کو سمجھتے ہیں کیونکہ بورڈ ان کی ڈیمانڈ کے مطابق درسی کتب مفت تقسیم کی طباعت کرتا ہے جن کی تعداد لاکھوں میں ہوتی ہے جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف (سکولز) بل کی ادائیگی کے وقت تمام تر ذمہ داری بی ٹی بی بی پر ڈال دیتا ہے جس سے بورڈ ہر سال مشکلات کا شکار رہتا ہے جبکہ یہ تمام تر ذمہ داری ڈائریکٹوریٹ کی ہوتی ہے بورڈ کے ذمہ داران کل کے ہونے والے مظاہرے میں بی ٹی بی بی کی بدنامی اور مالی امور میں تمام تر معاملات کا ذمہ دار ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (سکولز) کو سمجھتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جناب وزیراعلیٰ بلوچستان فوری طور پر اس معاملے پر ایکشن لیں تاکہ بورڈ کو مزید مالی نقصان اور اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے ولے ادارے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (سکولز) کے خلاف حکومت بلوچستان سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔


