کچے میں مقابلہ، بلوچستان سے گرفتار ڈکیت اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، پولیس دعویٰ
کوئٹہ (یو این اے) کچے میں مبینہ پولیس مقابلہ، بلوچستان سے گرفتار ڈکیت مارا گیا، ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، پولیس کا دعویٰ بلوچستان سے گرفتار انتہائی مطلوب ڈکیت گینگ کا سرغنہ حاکم حروانی کچے کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران مارا گیاپولیس کے مطابق عمر کوٹ کا رہائشی حاکم حروانی دلانی گینگ کا اہم رکن اور سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھاپولیس نے کہا ہے کہ کچے کے علاقے میں ملزم کو وارداتوں میں ملوث ساتھیوں کی نشاندہی اور اسلحہ برآمد کروانے لیکر جارہے تھے، میران پور دریا کی پہاڑی کے قریب ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی، دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر جاری رہاپولیس کا دعوی ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردی گئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کی واردات کے دوران 2 افراد کے قتل میں بھی ملوث تھا۔


