کوئٹہ، پولیس نے لاکھوں روپے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار کر لیا
کوئٹہ (آئی این پی ) کوئٹہ میں پولیس کی کامیاب کارروائی ، مبینہ طور پر لاکھوں روپے بھتہ مانگے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن (ر)زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر زیر نگرانی ایس پی سریاب ضیاء مندوخیل،ایس ایچ او سریاب احسان اللہ مروت نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبری 129/2023 بجرم 384 506/B ت پ میں نامزد ملزم عبدالجلیل ولد نورالحق کاکڑ ساکن پشین کو گرفتار کرلیا جو کہ مبینہ طور پر مدعی مقدمہ سے 50لاکھ روپے بھتہ مانگ رہا تھا ، ملزم سے بھتہ خوری کے لئے استعمال کیا گیا فون بھی برآمد کرلیا گیا ہے ، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔
Load/Hide Comments


