بلوچستان میں لوکل اور ڈومیسائل دستاویزات سے متعلق قانون سازی کو حتمی شکل دی جارہی ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدی

کوئٹہ (آن لائن) پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے جمعہ کو یہاں سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور عبدالصبور کاکڑ نے ملاقات کی اور محکمہ جاتی امور سمیت لوکل و ڈومیسائل سرٹیفکیٹ سے متعلق اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ لوکل اور ڈومیسائل دستاویزات سے متعلق نئے قوانین اور ضوابط کی تشکیل سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں کے بااختیار رہنماو¿ں کی مشاورت کا حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا جائے گا محکمہ قانون میں منعقد ہونے والے دو اجلاسوں کی سفارشات کو حتمی شکل دی جاررہی ہے جو رواں ہفتے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ارسال کردی جائیں گی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور بلوچستان کے بارڈر ایریاز کے اضلاع کی زمینی صورتحال بہت ہی مختلف ہے اس لئے تمام امور اور حقائق کو مدنظر رکھ کر ایسی مو¿ثر قانون سازی و ضوابط تشکیل دئیے جائیں گے جس سے کسی قسم کی پیچیدگیاں جنم نہ لیں اور کسی بھی طبقے کی حق تلفی نہ ہو سیکرٹری حکومت بلوچستان قانون و پارلیمانی امور عبدالصبور کاکڑ نے کہا کہ دور جدید کے مطابق بلوچستان کے عوام کو لوکل، ڈومیسائل، ڈرائیونگ لائسنس اور اسلحہ لائسنس سمیت ضروری دستاویزات کو کمپیوٹرائزڈ کرکے سنگل کارڈ متعارف کرایا جائے تو اس سے عوام کو نہ صرف آسانی ہوگی بلکہ نادرا جیسے خود کار منظم ادارے سے منسلک ڈیٹا بیس سے فرد کی فوری شناخت ممکن ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں لوکل و ڈومیسائل اور پی آر سی سرٹیفکیٹ سے متعلق محکمہ قانون کی جانب سے تجاویز اور سفارشات رواں ہفتے متعلقہ حکام کو فائنل کرکے مزید اعلیٰ سطحی مشاورت و ضروری کارروائی کے لیے ارسال کردی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں