جیکب آباد سے 2 ماہ قبل اغوا ہونیوالے شخص کو پولیس نے بازیاب کرالیا

جیکب آباد : جیکب آباد پولیس کا دو ماہ قبل اغوا ہونے والے مغوی کومقابلے میں بازیاب کرانے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ٹھل کے اے سیکشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کچھی کندھکوٹ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد دو ماہ قبل اغوا ہونے والے مغوی ارشاد ابڑو کو بازیاب کرالیا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان مغوی کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے ایسی اطلاع پر جیکب آباد پولیس نے کاروائی کی، اغوا کار مغوی کو کچھی کندھکوٹ کے علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں