سوراب، گدر شورئی میں بجلی فیڈر کی مین لائن طوفانی بارش سے گر کر تباہ، بجلی معطل

سوراب (یو این اے) سوراب کلی ریکیزئی گدر کے ایریا میں شورئی بجلی فیڈر کے مین لائن پل طوفانی بارش کی وجہ سے گرر کر تباہ ہوگیا، ریکی زئی سمیت مختلف علاقوں میں بجلی سپلائی منقطع۔ واپڈا کے اہلکار لائن فعال کرنے نہیں پہنچ سکے۔ تفصیلات کے مطابق بروز جمعہ شام 4 بجے کے قریب کلی ریکی زئی سمیت آس پاس کے علاقوں میں طوفانی بارشیں ہوئی جہاں شورئی گدر کے بجلی فیڈر کے مین لائن کا پول گرکر تباہ ہو گیا جس سے کلی ریکی زئی سمیت شورئی فیڈر سے منسلک مختلف علاقوں کی بجلی منقطع ہوئی جبکہ دوسری جانب بجلی لائن بحال کرنے کے لیے اب تک واپڈا کا کوئی ایکشن سامنے نہیں آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں