آصف زرداری کا عید کے موقع پر بلوچستان کے دورے کا اعلان
کوئٹہ، لاہور (یو این اے) سابق صدر آصف علی زرداری نے عید کے موقع پر بلوچستان کے دورے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی زمین میں بہترین کاٹن کاشت ہوسکتی ہے ہم اپنے صنعت کاروں اور کسانوں کو مراعات دینگے تو ایکسپورٹ بہتر ہوسکتی ہے ہمارا ٹارگٹ اپنے ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایپٹما کے دورے کے موقع پر صنعتکاروں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ عید کے موقع پر بلوچستان کا دورہ کرونگا بلوچستان کی زمین میں بہترین کاٹن کاشت ہوسکتی ہے بلوچستان کا جھل مگسی علاقہ سندھ کے قریب ہے وہاں کاٹن کاشت ہوسکتی ہے آصف زرداری نے کہاکہ ہم اپنے صنعت کاروں اور کسانوں کو مراعات دینگے تو ایکسپورٹ بہتر ہوسکتی ہے ہمارا ٹارگٹ اپنے ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے ،انہوں نے کہاکہ جھل مگسی کا علاقہ سندھ کے قریب ہے وہاں کاٹن لگوانا چاہتاہوں کیونکہ بلوچستان میں سب سے فیور کاٹن ہوتی ہے وہ کاٹن ہمیں دو سے تین گناہ زیادہ قیمت دلاسکتاہے البتہ میں بزنس مین نہیں ہوں باہر سے کپڑے کیوں لاتے ہیں کیونکہ ان کی کوالٹی بہتر ہوتی ہے کاٹن کی بیج ،پروڈکٹ ودیگر اشیاءہے ۔


