بلوچستان میں گرمی کی شدید لہر کے حوالے سے پی ڈی ایم اے کو الرٹ جاری
کوئٹہ (یو این اے) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے بلوچستان میں گرمی کی شدید لہر کے حوالے سے پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کو الرٹ جاری کردیابلوچستان میں گرمی کی شدت سے ہیٹ سٹروک کا خدشہ ہے جس کے باعث محکمہ صحت بلوچستان نے تمام ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیاموسم گرما کی جھلسا دینے والی ہوا کی لہر احتیاط نہ کرنے کی صورت میں جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے سادہ پانی کا استعمال زیادہ کیا جائے اور کاربونیٹڈ مشروبات سے پرہیز کیا جائے ۔ شہری دن کے گرم ترین اوقات میں باہر نکلنے سے گریز کریں، اگر ضروری ہو تو تیز دھوپ میں سر ڈھانپ کر باہر نکلیں۔ اس صورتحال میں بیماروں، بزرگوں اور بچوں کے علاوہ پالتو جانوروں کا خاص خیال رکھا جائے شدید گرمی کے اثرات سے بچاﺅ کے لئے نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے لیموں پانی اور او آر ایس کا استعمال کیا جائے اور ہلکے اور نرم کپڑے پہنے جائی، گرمی میں اگر کوئی بیہوش ہو جائے تو سر پر ٹھنڈا پانی ڈالا جائے۔ مزید برآں این ڈی ایم اے نے شدید گرمی کی لہر کے باعث برفانی علاقوں میں گلیشئر پگھلنے کا بھی امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ ادارے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں۔


