اوکاڑہ، کوٹ باری کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ،3 ڈاکو ہلاک

اوکاڑہ (مانیٹرنگ ڈیسک)اوکاڑہ کے قصبہ کوٹ باری کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ڈاکوؤں نے شہریوں کو لوٹنے کے بعد باندھ کر قریبی فصلوں میں چھپایا ہوا تھا،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں سے موٹر سائیکل ، اسلحہ اور لوٹی گئی رقم بھی برآمد کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں