190ملین پاؤنڈز سکینڈل،زلفی بخاری کی نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے 190ملین پائونڈز این سی اے سکینڈل کیس میں نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی۔قومی احتساب بیورو (نیب)میں 190ملین پائونڈز این سی اے سکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔ سابق وفاقی وزیر زلفی بخاری نے نیب کو تحریری جواب جمع کرا دیا جس میں پیش ہونے سے معذرت کی۔زلفی بخاری نے نیب کو بتایا کہ کاروباری مصروفیات کے باعث بیرون ملک مقیم ہوں، نیب کا کال اپ نوٹس موصول ہونے کی اطلاع ملی ہے، بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں