وڈھ، مینگل قبائل کے مابین جاری کشیدگی سے صورتِ حال مزید پیچیدہ ہونے کا خطرہ، درجنوں خاندانوں کی نقل مقانی
وڈھ(نمائندہ انتخاب) مینگل قبائل کے درمیان گزشتہ ایک ہفتے سے جاری کشیدگی گزرتے وقت سے مذید سنگین ہوتی جارہی ہے،گزشتہ ایک ہفتے سے جاری کشیدہ صورت حال سے ٹکراؤ کی صورت میں برادر اقوام علاقہ کے لیے ایک بہت بڑے تباہی کی طرف جاتا نظر آرہا ہے۔ اب تک دونوں اطراف سے درجنوں مورچے قائم کیے گئے ہیں ،جن میں سینکڑوں افراد جدید ہتھیاروں کے ساتھ مورچہ بند ہے۔ ذرائع کے مطابق جاری کشیدہ صورت حال کے دوران دونوں فریقین کے حمایتی افراد کا بلوچستان اور دیگر علاقوں سے وڈھ پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب کشیدگی کم کرنے کے لیے حکومتی نمائندے، سرکاری حکام، علمائے کرام سمیت قبائلی عنائدین ، محمد اسلم بزنجو، سردار موسیانی، سرداد نصراللہ ساسولی سمیت دیگر ثالثین نے کشیدگی کو کم کرنے کیلیے کوشیش جاری رکھی ہیں۔ لیکن ان کوششوں کے باوجود دونوں اطراف سے ایک دوسرے کے خلاف روز نئےمورچے قائم کیے جارہے ہیں ۔ وڈھ میں جاری کشیدہ صورت حال کے بعد درجنوں خاندان نقل مقانی کرچکی ہیں ۔


