تربت ،عیسیٰ قومی پارک کے قریب خاتون خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا

تربت (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع کیچ سے خودکش دھماکے کی اطلاعات ہیں۔پولیس کے مطابق تربت شہر میں عیسی قومی پارک کے قریب خود کش حملہ ہوا ہے۔ پولیس و سیکورٹی اہلکاروں نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ حملہ آور خاتون بتا ئی جا رئی ہیں، زرائع کے مطابق دھماکہ پولیس قافلے کے قریب کیا گیا، دھماکہ کے نتیجے میں پولیس اہلکارجاں بحق ، خاتون اہلکار زخمی ہو گئی ، ڈپٹی کمشنر تربت بشیر احمد کے مطابق کمشنر روڈ پر حملہ خاتون خودکش بمبار نے کیا جبکہ واقعے میں پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں