نال میں سکی ساوڑ بلوچ کی گمشدگی کیخلاف احتجاجی ریلی، بازیابی کا مطالبہ

نال (آن لائن) نال میں سکی ساوڑ بلوچ کی گمشدگی کیخلاف اہلخانہ کی جانب سے نال بازار سے ایک پرامن ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی مین چوک میں جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔ احتجاجی ریلی کے شرکا کے ہاتھوں میں مختلف قسم کے پلے کارڈ تھے جن میں نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاءسے عارف بلوچ، شاہ فہد ظہیر بلوچ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکی ساوڑ بلوچ کے اوپر کوئی جرم ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔ مظاہرین نے انسانی حقوق کمیشن سمیت مقتدر حلقوں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں