وسطی کرم میں 16 سال بعد کوئلے کی کانوں کا آغاز

وسطی کرم(مانیٹرنگ ڈیسک)وسطی کرم میں 16سال بعد فوج کے تعاون سے کوئلے کی کانوں کا آغاز ہوگیا ۔وسطی کرم میں موجود 170کانوں میں سے 62کوئلے کی کانوں کا افتتاح کر دیا گیا، کوئلہ کان میں لگ بھگ 650سے زائد مزدور مختلف علاقوں میں موجود کانوں میں کام کر رہے ہیں، اور روزانہ کی بنیاد پر مزدوروں اور روزگار کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔کوئلہ کان کی سرگرمیوں کی وجہ سے تقریبا 5000سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے، 2500سے زائد خاندان کان کنی کے روزگار سے مستفید ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں