رانا ثنا اللہ اہلِ خانہ کے ہمراہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ اہلِ خانہ کے ہمراہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔وزیرِ داخلہ حج کی سعادت حاصل کر کے 7 جولائی کو وطن واپس پہنچیں گے۔ علاوہ ازیں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں