لاہور، دو موٹرسائیکلوں کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر، 3 بہن بھائی جاں بحق، 3 زخمی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقہ کاہنہ میں دو موٹرسائیکلیں اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والے تینوں افراد کو بذریعہ ریسکیو1122 ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار فیملی رائیونڈ سے روڑہ بوگن گائوں فوتگی میں شرکت کے لئے جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی، جاں بحق ہونے والوں میں 17 سالہ احد، 19 سالہ حسن اور 9 سالہ فضہ شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے تینوں آپس میں بہن بھائی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں