سعودی عرب ،عازمین حج میں خصوصی تحائف کی تقسیم
مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میںعازمین حج میں خصوصی تحائف تقسیم کئے گئے ۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عازمین حج میں سعودی عرب کے ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرتے خصوصی تحائف تقسیم کرنے کے لئے رائل انسٹی ٹیوٹ فار ٹریڈیشنل آرٹس نے وزارت حج و عمرہ کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ عازمینِ حج کو یہ خصوصی تحائف کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور حرمین ہائی سپیڈ ریلوے جیسے استقبالیہ مقامات پر دیئے گئے۔ان خصوصی تحائف میں عربی خطاطی سمیت روایتی سعودی فنون کے ڈیزائن والی جائے نماز شامل ہیں۔جائے نمازوں پر بنائے گئے خوبصورت ڈیزائن سعودی عرب کی تہذیب و ثقافت اور صحرائی ماحول کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


