کوئٹہ سے 9 بوگیوں پر مشتمل پہلی عید اسپیشل ٹرین پشاور کیلئے روانہ
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ سے پہلی عید اسپیشل ٹرین 600سے زائد مسافروں کو لے کر پشاور روانہ ہوگئی۔ وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایت پر پردیسیوں کو اپنے پیاروں کے ساتھ عید بنانے کیلئے اپنے گھروں میں جانے کیلئے محکمہ ریلوے کی جانب سے ملک بھر سے 3عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا اور کوئٹہ سے پشاور کیلئے جانے والی 9بوگیوں پر مشتمل پہلی عید اسپیشل ٹرین سوموار کو کوئٹہ سے 6سو سے زائد مسافروں کو لے کر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی عید اسپیشل ٹرین کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی تھیں۔
Load/Hide Comments


