بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم کے بعد چیئرمین پی سی بی کا انتخاب ملتوی

کوئٹہ، اسلام آباد (یو این اے) بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین کا انتخاب ملتوی کر دیا گیا۔پی سی بی کے مطابق چیئرمین کا انتخاب بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ملتوی کیا گیا ہے۔پی سی بی چیئرمین کا انتخاب کل شیڈول تھا۔خیال رہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے آج چیئرمین پی سی بی کے الیکشن 17 جولائی تک روکنے کا حکم دیا تھا۔ہائیکورٹ نے وزیر اعظم، وزارت آئی پی سی، ذکا اشرف سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کیے۔پیپلزپارٹی نے چند روز پہلے ذکا اشرف کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے بورڈ آف گورنرز کیلئے ذکا اشرف اور مصطفی رمدے کے ناموں کی منظوری دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں