سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی ڈاکٹر کورونا سے زندگی کی بازی ہار گیا

ریاض: سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی ڈاکٹر کورونا سے زندگی کی بازی ہار گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر جمشید الخبر کے مقامی اسپتال میں ہارٹ اسپیشلسٹ کے طور پر کام کر رہے تھے اور چند روز قبل کورونا وائرس میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔ڈاکٹر جمشید 40 سال سے سعودی عرب میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ ساتھی ڈاکٹروں اور پاکستانی کمیونٹی نے ڈاکٹر جمشید کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ صدر پاکستان ڈاکٹر گروپ اسد رومی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالغنی کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کر رہے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں